اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن نے امریکہ اور مغربی دفاعی عسکری اتحاد نیٹو کے دیگر متعدد رکن ممالک کے ساتھ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق یوکرائن کی وزات دفاع کے مطابق فوجی مشقوں میں ایئر فورسز بڑے پیمانے پر حصہ لیں گی۔ مغربی یوکرائن میں ہونے والی یہ مشقیں 19اکتوبر تک جاری رہیں گی۔ امریکہ، برطانیہ، ہالینڈ، پولینڈ اور رومانیہ کے 700 کے قریب فوجی بھی ان مشقوں کا حصہ ہیں،ان مشقوں کا مقصد ایئر فورسزکو بڑے پیمانے پر تربیت فراہم کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169